امریکہ اور کیوبا کا عائد تجارتی پابندیاں ختم کرنے پراتفاق

ہوانا:امریکہ اور کیوبا نے ایک دوسرے کے خلاف عائد تجارتی پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق کرلیا،،صدر اوباما کہتے ہیں کیوبا میں تبدیلی نا گزیرہے،جبکہ کاسترو نے گوانتاموبے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی صدر براک اوباما اوران کے ہم منصب راوٴل کاسترو نے تاریخی مشترکہ پریس کانفرنس میں انسانی حقوق کے معاملے پر اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتقاق کیا ہے، کیوبا کے صدر راوٴل کاسترو نے کہا کہ امریکہ کیوبا سے تجارتی پابندیاں ختم کرے اور گوانتاناموبے جیل کو بند کرے، صدر اوباما نے کہا کہ کیوبا پر عائد تجارتی پابندیاں مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔صدر اوباما نے کہا کہ کیوبا کی قسمت کا فیصلہ امریکہ یا کوئی اور ملک نہیں کرے گا۔بلکہ اس کی عوام کو کرنا ہے،سیاسی قیدیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں راوٴل کاسترو نے کہا کہ امریکی صدر کے پاس اگر سیاسی قیدیوں کی فہرست ہے تو ان کو رہا کرنے کیلئے تیار ہے۔کیوبا کے صدر نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کا تحفظ کرتے ہیں اور ہماری نظر میں شہری، سیاسی، معاشرتی اور اقتصادی حقوق ناقابل تقسیم اور ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔اوباما نے کہا کہ ہم نے گذشتہ پچاس برسوں میں کیوبا کے ساتھ جو کچھ کیا وہ نہ تو ہمارے مفاد میں تھا اور نہ ہی کیوبا کے، اس موقع پر ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے کیوبا میں آن لائن ٹیکنالوجی سینٹر کھولنے کا اعلان کیا جہاں مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں